روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عَلمِ امام حسن(ع) روضہ مبارک امام حسین(ع) کو پیش کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں عَلمِ امام حسن(ع) روضہ مبارک امام حسین(ع) کو پیش کیا۔

سید عدنان جلوخان کی سربراہی میں جانے والے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں حاضری دی اور مراسمِ زيارت ادا کرنے کے بعد 7صفر کو امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے عَلمِ امام حسن(ع) روضہ مبارک امام حسین(ع) کے ادارے کے سپرد کیا۔

سید جلوخان نے بتایا کہ شعائرِ اہل بیت(ع) کے احیاء کے خصوصی پروگرام اور حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت کو اجاگر کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر سال عراق میں موجود تمام روضات مقدسہ کو علمِ امام حسن(ع) پیش کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس سے پہلے روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کوعَلمِ امام حسن(ع) پیش کیا۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے کہا ہے روضہ مبارک امام حسین(‏ع) نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد سے علمِ امام حسن(ع) وصول کر کیا ہے کہ جسے باب قبلہ روضۂ امام حسین(ع) کے سامنے ایک خصوصی تقریب عزاء میں بلند کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام روضات مقدسہ اہل بیت(ع) کے ایام شہادت سمیت ان سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء، ان کی تعلیمات پر عمل، ان کی سیرت طیبہ سے دروس وہدایت لینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: