علامہ سید صافی: عراقی عقل پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو اسے کام کرنے دیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عقل پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو اسے کام کرنے دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی مؤید سے ملاقات کے دوران کیا، اس ملاقات کے دوران دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل شامی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید علی بدری بھی موجود تھے۔

علامہ صافی نے کہا کہ عراقی ذہن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو اسے کام کرنے دیں، اور مختلف شعبوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں کی معیاری ونوعی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارے نوجوانوں کی ذہنی تیاریوں کو دوستانہ و مناسب ماحول فراہم کرتے ہیں اور پھر اسی سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے، اس کے علاوہ وہ یہاں کے ماحول میں اللہ سے توفیق اور کامیابی کا طبلگار رہتے ہیں، اپنے کام میں کامیابی کے لیےانسان کو ہمیشہ اللہ سے راست کی دعا کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، دعا افتتاح میں مذکور ہے: (تو ہی اپنے احسان سے راہ راست دکھانے والا ہے)۔

میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی مؤید نے کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا کے شعبوں میں جدّت لانے اور زیارت اربعین کو جامع میڈیا کوریج فراہم کرنے کے سلسلہ میں اتھارٹی کی کاوشوں کے بارے میں علامہ صافی کو بریفنگ دی۔

مؤید نے کہا کہ بین الاقوامی اور مقامی میڈیا اداروں نے دنیا میں اسلامی سطح پر سب سے نمایاں اور سب سے بڑے مذہبی اجتماع "اربعین" کو نشر کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے، جو تمام میڈیا اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم پہلو پر توجہ دیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: