مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں فورار والے پنکھوں کی تنصیب اور دیکھ بھال کے یونٹ کے انچارج انجینئر زید عقیل نے کہا ہے ہمارے یونٹ کے اہلکاروں نے زيارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں مقام امام مہدی(عج) کے اردگرد موجود سڑکوں کے 1500 مربع میٹر ایریا کو جالی دار سبز سائباں سے ڈھانپ دیا ہے اور پہلے سے تیار کیے گئے لائحہ عمل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام جاری ہے تاکہ زائرین اور عزاداروں کو سورج کی براہ راست دھوپ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مقام امام مہدی(عج) کے گرد بہت بڑے ایریا میں پانی کی مسلسل فورار پھینکنے کا نظام بھی نصب کر دیا گیا ہے۔
عقیل نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ایریا پر جالی دار سائباں اور فوار سسٹم کرنے کا کام جاری ہیں اور اس کے لیے ہر ممکن انسانی ومشینی وسائل کو بروے کار لایا جا رہا ہے۔