روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے معارف اسلامی وانسانی کی طرف سے جبائش میں زائرینِ اربعین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلسل تیسرے سال شعبۂ معارف کے ذیلی ادارے مرکز تراث جنوب اپنے خدماتی کیمپ (موكب جنوب الولاء لحامل اللواء) کے ذریعے زائرینِ اربعین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔
یہ موکب ذی قار گورنریٹ کے جنوب میں واقع جبائش میں زائرینِ اربعین کے کربلا کی جانب پیدل جانے والے راستے پر لگایا گیا ہے کہ جس نے مختلف شہروں سے روضہ مبارک امام حسین(ع) کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی اس علاقہ میں آمد کے ساتھ ہی اپنی خدمات کا آغاز کر دیا تھا۔