فاطمہ بنت اسد ڈویژن کا جناب رقیہ(س) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد

فاطمہ بنت اسد(س) ڈویژن برائے علوم قرآن نے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جناب رقیہ(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے زنانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

مجلس میں سینکڑوں مومنات نے شرکت کی کہ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد جناب رقیہ(س) کی مظلومیت کو یاد کرنے کے لیے مرثیہ خوانی ہوئی۔

مجلس عزاء کے ضمن میں اجتماعی اور انفرادی طور پر سورۃ فجر کی تلاوت کی گئی، اس کے علاوہ وہاں موجود ٹین ایجر بچیوں کو سورۃ فاتحہ کی احکام تجوید کے مطابق صحیح تلاوت کا طریقہ بھی بتایا گیا۔

مجلس کے اختتام پر ڈویژن کی سربراہ سیدہ فاطمہ موسوی سے فقہی سوالات پوچھنے کی نشست اور بچیوں سے قرآنی معلوماتی سوالات کی نشست بھی منعقد ہوئی اور درست جواب دینے والی بچیوں کو متبرک انعامات دیئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: