علامہ صافی کی صحن ام البنین(س) کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت تاکہ اسے اربعین کے دوران استعمال میں لایا جا سکے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے روضہ مبارک کے شمالی حصہ میں زیر تعمیر صحن ام البنین(س) کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے میدانی دورہ کیا کہ جہاں انھیں اس حوالے سے تازہ ترین کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس وزٹ کے دوران روضہ مبارک کے بعض اعلی عہدیدار اور اس منصوبے کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے ارکان بھی علامہ صافی کے ساتھ تھے۔ وزٹ کا مقصد تازہ ترین تعمیراتی پیشرفت اور زیارت اربعین کے دوران اسے خدماتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا جائزہ لینا ہے۔

علامہ سید صافی نے اسے مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی، تاکہ عراق کے اندر اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور ایام اربعین کے دوران خدمت میں حصہ لینے والوں کے لیے اسے استعمال میں لایا جا سکے۔

روضہ مبارک میں انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے 20000 مربع میٹر رقبے پر مشتمل اس صحن کے منصوبے کے سرداب کے کنکریٹ ڈھانچے کی 100 فیصد تکمیل اور مراسم عاشوراء کے اختتام کے بعد پر دوبارہ کام شروع کیا تھا۔

یہ منصوبہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو جگہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ اس میں بایک وقت 60000 زائرین کے لیے گنجائش موجود ہے کہ جو رش کو کم کرنے اور زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: