روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
اس مجلس کا اہتمام وانتظام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے موكب الثقلين، ورابطة اہل البيت(ع) کے تعاون سے کیا۔
مجلس عزاء کا آغاز قاری عبد اللہ رائد نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد شیخ محمد عطوانی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور پھر ان کے خطاب کے بعد حیدر سلطانی اور عقیل ساعدی نے امام حسن(ع) کی شہادت کی یاد میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اولین ترجیحات میں مختلف گورنریٹس میں مجالس ومحافل کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت(ع) سے منسلک ایام ومناسبات کو منانا بھی ہے۔