حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کا جناب رقیہ(س) کے یوم شہادت جلوس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین نے جناب رقیہ(س) کے یوم شہادت کا احیاء کے لیے جلوس عزاء برآمد کیا۔

مذکورہ بالا ڈویژن کی سربراہ محترمہ تغرید تمیمی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈویژن نے مسلسل چودہویں سال جلوس عزاء کے ذریعے جناب رقیہ بنت امام حسین(ع) کے یوم شہادت کا احیاء کیا، یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا اور اس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) میں مجلس عزاء پر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غم و حزن کے ماحول کہ جو عزادار خواتین پر مکمل سایہ فگن تھا کے درمیاں جلوس عزاء میں جناب رقیہ(س) کے مصائب کو یاد کرنے کے لیے مرثیہ و نوحہ خوانی کی گئی۔

محترمہ تمیمی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین کے اس جلوس عزاء کا مقصد رسالی پیغام اور مکمل انسانی انقلاب پر مشتمل سانحہ کربلا سے دروس حاصل کرنا ہے کہ جسے امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت وانصار(ع) نے حق کی نصرت کے لیے برپا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: