گورنر بابل نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرینِ اربعین کو فراہم کردہ خدمات کو بہت سراہا ہے

بابل کے گورنر عدنان فیحان نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو فراہم کردہ خدمات اور ان کے لیے کیے جانے والے انتظامات کو بہت سراہا ہے۔

انھوں نے اپنے اِن خیالات کا اظہار روضہ مبارک کی زیارت اور سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، ڈاریکٹر دفتر متولی شرعی ڈاکٹر افضل شامی اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

فیحان نے کہا کہ اس ملاقات میں ملینز زائرین پر مشتمل زیارت کے دوران اور خاص طور پر محرم اور صفر کے مہینوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں ہم نے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرین کے لیے خدمات بہت منطم اورمتنوع ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر بابل کی اس میٹنگ کا مقصد امام حسین(ع) کے چہلم کے احیاء کے لیے کربلا پیدل آنے والے زائرین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں جاننا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: