شعبۂ صحن اربعین کے حوالے سے اپنی تیاریوں میں سرگرم عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں اندرونی صحن کی دیکھ بھال پر مامور شعبہ زیارت اربعین کے حوالے سے اپنی انتظامی اور خدماتی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مذکورہ شعبہ کے معاون سربراہ زین العابدین قریشی نے کہا کہ ہمارا شعبہ زیارت اربعین کے لیے بنائے گئے لائحۂ عمل کے مطابق اپنی اتظامی اور خدماتی تیاریاں کر رہا ہے، جس میں زائرین اور ماتمی جلوسوں کے روضہ مبارک کے صحن میں بلارکاوٹ داخلے اور خروج کو یقینی بنانا اور مراسم زیارت کے دوران زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنا سرفہرست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائحہ عمل کے مطابق صحن کے سرداب میں خواتین زائرات کے داخلے اور خروج کو منظم رکھنے کے لیے دیگر شعبوں کے تعاون سے پارٹیشنز بنائی جا رہی ہیں، ان پارٹیشنز کے لگائے جانے سے خواتین بغیر کسی بھگدڑ کے ضریح مبارک تک پہنچ سکیں گی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شعبہ نے تمام سردابوں کے اندر بڑی مقدار میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے تاکہ زیارت کے دوران اسے زائرات میں تقسیم کیا جا سکے، اس کے علاوہ صفائی کو برقرار رکھنے اور صحن کو معطر رکھنے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں ، صحن کے داخلی راستوں اور دیگر مقامات پر الیکٹرانک اور دستی ایئر فریشنرز اور بخور کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

قریشی نے بتایا کہ زائرین کی خدمت کے لیے تنظیمی اور خدماتی لائحہ عمل کو نافذ کرنے میں 500 رضاکار ہمارے عملے کی مدد کریں گے، اس کے علاوہ باب قبلہ سے باب امام حسن(ع) تک ماتمی جلوسوں کے لیے راستہ میں سرخ کارپٹ بچھایا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: