روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عَلمِ امام حسن(ع) بلند کر دیا گیا

امام حسن مجتبی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے مراسم کے آغاز کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں باقی تمام روضات مقدسہ کے ساتھ عَلمِ امام حسن(ع) بلند کر دیا گیا ہے۔

عَلمِ امام حسن(ع) کی پرچم کشائی کی اس عزائی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین، مختلف شعبوں کے سربراہان اور روضہ مبارک کے خدام کے علاوہ بڑی تعداد میں مومنین اور علماء نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، پھر امام حسن(ع) کی زیارت پڑھی گئی اور اس کے بعد مجلس عزاء میں امام(ع) کے مصائب بیان کیے گئے۔

دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل شامی نے اس حوالے سے بتایا کہ آج کی رات شبِ شہادتِ امام حسن مجتبیٰ(ع) ہے لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عَلمِ امام حسن(ع) بلند کر دیا گیا ہے اور اسی طرح عراق میں موجود دیگر روضات مقدسہ اور متعدد مقامات پر بھی اسی دورانیہ میں عَلمِ امام حسن(ع) کی پرچم کشائی کی عزائی تقریبات منعقد ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عَلمِ امام حسن(ع) کی پرچم کشائی کی یہ عزائی تقریب ما بین الحرمین میں روضہ مبارک کے باب امام حسن(ع) کے سامنے منعقد ہوئی تاکہ مومنین کے ساتھ مل کر امام حسن مجتبیٰ(ع) کی شہادت اور مصائب کو یاد کیا جا سکے۔

روضہ مبارک میں تیار کیے جانے والے سے اس عَلمِ امام حسن(ع) کو سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے بلند کیا اورتقریب میں متعدد شعراء نے اس المناک دن کی یاد میں مرثیے اور نوحے پڑھے اور تقریب کا اختتام مجلس عزاء پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: