روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سادۃ الخدم ڈویژن کے رکن سید بدری مامیثہ نے کہا ہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی یہ روّش چلی آ رہی ہے کہ وہ اہل بیت(ع) سے منسلک ایام کا احیاء کرتے ہیں اور انہی ایام میں سے ایک دن سات صفر بھی شامل ہے جس میں امام حسن مجتبیٰ(ع) نے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن سے برآمد ہوا اور ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا، راستے میں عزاداروں کی ماتم داری اور نوحہ خوانی ان کے حزن وغم اور مومنین کے دلوں میں اس آفت ومصیبت کے آثار کو واضح کر رہی تھی۔
اس جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) میں مجلس عزاء کے انعقاد پر ہوا، جہاں اس المناک سانحہ کی یاد میں مجلس، مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی۔