علامہ سید صافی نے زائرینِ اربعین کے استقبال کے لیے ابی الفضل العباس(ع) کمپلکس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع ) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے زائرینِ اربعین کے استقبال کے لیے ابی الفضل العباس(ع) سروس کمپلیکس {مجمّع أبي الفضل العباس(ع) الخدمي} کی تازہ ترین تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمپلکس کا وزٹ کیا۔

ابو الفضل العباس(ع) کمپلیکس کے وزٹ کے دوران ان کے ساتھ روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے متعدد اراکین اور دیگر اعلی عہدیدار بھی تھے۔

کمپلیکس کے انچارج اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن جواد حسناوی نے بتایا ہے کہ علامہ سید صافی کے ابو الفضل العباس سروس کمپلیکس کے وزٹ کا مقصد آنے والے دنوں میں زائرینِ اربعین کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے تازہ ترین تیاریوں کا جائزہ لینا اور کمپلکس کی طرف سے معزز زائرین کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ابوالفضل العباس(ع) کمپلیکس طبی، ثقافتی اور غذائیت کی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ نجف کربلا روڈ سے دونوں روضات مقدسہ کی زیارت کے لیے پیدل جانے والے زائرین کے لیے آرام کرنے اور رات گزارنے کے لیے جگہ مہیا کرتا ہے۔

کمپلیکس میں کچن یونٹ کے انچارج قاسم شغیران نے بتایا ہے کہ کمپلیکس نے ماہِ صفر کے پہلے دن سے تین وقت کے کھانے اور ان کے درمیانی اوقات میں ہلکے پھلکے کھانوں کی تقسیم کے ذریعے زائرین کی خدمت شروع کردی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ رش کے دنوں میں یہاں آنے والے زائرین کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: