علامہ سید صافی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن کو معاشرے کے لیے مثبت مواد تخلیق کرنے پر اعزاز سے نوازا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن سید علی اشیقر کو معاشرے کی خدمت کرنے والا مثبت مواد تخلیق کرنے میں کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا۔

علامہ سید صافی سے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن میں کام کرنے والے سید اشیقر نے ملاقات کی اور سنٹر کے کام اور آگاہی کے فروغ کے لیے مختصر افلام بنانے کے طریقہ کار اور عراق کے سب سے بہترین 200 بلاگرز اور مثبت مواد بنانے والوں کے ضمن میں وزارت داخلہ سے اعزاز اور اعترافی سرٹیفکیٹ کے حصول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

علامہ صافی نے معاشرے کی خدمت، اس کی تعمیر، اسے ثقافتی چیلنجوں سے بچانے، شکوک و شبہات کو دور کرنے اور نوجوانوں میں بیداری وآگاہی پھیلانے میں مدد کرنے والے ہر اس کام یا کوشش کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی حمایت کا اعادہ کیا۔

علامہ صافی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پیغام کو پہنچانے میں کردار ادا کرنے اور پورا سال اور خاص طور پر ملینز زائرین والی زیارات میں امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی، اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک کے عزم پر زور دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: