شعبۂ معارف کا امام حسن(ع) کے یوم شہادت کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی اور انسانی نے امام حسن(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

اس مجلس عزاء کا انتظام و اہتمام مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ نے کیا، یہ مجلس مرکز کی طرف سے منعقد ہونے والی سلسلہ وار مجالس کا حصہ ہے کہ جنھیں ذکرِ اہل بیت(ع) کے احیاء، ان کے فضائل ومناقب کو یاد کرنے اور ان کی مظلومیت کو بیان کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جاتا ہے۔

مجلس سے شیخ محمد امین عبادی نے خطاب کرتے ہوئے امام حسن(ع) کی زندگی اور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس مجلس میں مرکز کے اراکین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مرکز تراث بصرہ کا شمار بصری اسلامی ورثے کی تحریر، تحقیق، فہرست سازی، ذرائع ابلاغ، علمی سیمینار کے ذریعے نشر واشاعت اور احیاء کے لیے کوشاں اداروں میں ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: