مذکورہ بالا شعبہ میں ٹرانسپورٹ ڈویژن کے انچارج حسنین علی عبود نے کہا کہ ڈویژن کی گاڑیاں زائرین کو پانچ راستوں پر سروس فراہم کر رہی ہیں کہ جو یہ ہیں: (شارع العبّاس عليه السّلام– شارع باب بغداد – شارع العلقمي – شارع الحوراء – شارع جنّة الحسين عليه السّلام).
انہوں نے مزید کہا کہ ہر راستہ پر ڈویژن کی دو گاڑیاں زائرین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قریب ترین مقام تک پہنچانے اور وہاں سے واپس لے جانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔
عبود نے کہا کہ شعبۂ ما بین الحرمین نے زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں، اور ایام اربعین کے دوران خواتین، بچوں اور بزرگ افراد کو لانے اور لے جانے کے لیے بہت سی گاڑیاں مختص کی ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زیارت اربعین کے دوران زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔