روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے امام حسن(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
اس مجلس عزاء کا انتظام و اہتمام مركز صديقہ طاہرہ کے تعاون سے کیا گیا گیا تھا۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور زیارت امام حسن(ع) سے ہوا، اس کے بعد (السبط الأكبر بين السم والسهام) کے عنوان سے منظر کشی کی گئی، مجلس کا اختتام نوحہ خوانی اور امام زمانہ(عج) کو پرسہ پیش کرنے پر ہوا۔
واضح رہے کہ حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین اپنے الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے ذریعے ویڈیو اور آڈیو مواد سمیت مختلف ذرائع سے اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی نشر اشاعت کے لیے کوشاں ہے۔