الکفیل یونیورسٹی نے اپنے متعدد مواکب کے ذریعے زائرینِ اربعین کی خدمت کا آغاز کر دیا ہے

الکفیل یونیورسٹی نے زائرین کے راستے میں لگائے گئے اپنے متعدد مواکب کے ذریعے زائرینِ اربعین کی خدمت کا آغاز کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کا پہلا موکب طريق يا حسين (نجف کربلا روڈ) پر 23 نمبر کھمبے کے قریب واقع ہے، جس میں رضاکاراساتذہ اور طلاب پر مشتمل میڈیکل ٹیم روزانہ طبی مراکز کے ذریعے طبی خدمات فراہم کر رہی ہے اس کے علاوہ اس موکب میں زائرین میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں۔

جبکہ کربلا میں الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کا موکب کھمبہ نمبر 1422 کے پاس حی العباس میں زائرین کو تکنیکی مدد اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اور کوفہ میں الکفیل یونیورسٹی کا موکب زائرین کو مربوط طبی خدمات فراہم کر رہا ہے کہ جس میں شوگر اور بلڈپریشرکا چیک اپ، زخموں کی مرھم پٹی، طبی مشورے اور ادویات کی تقسیم شامل ہے، اس کے علاوہ اس موکب میں زائرین کو کھانا، پانی، جوسز، چائے اور ہلکے پھلکے کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں، اور ان کے لیے آرام اور رہائش کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: