روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مینٹینس اور انجینئرنگ کانٹریکشن ڈیپارٹمنٹ نے نجف اور کربلا روڈ سے ملحقہ زائرین کے راستے طریق یا حسین کو سبز سائباں سے ڈھانپنے کا کام 85 فیصد تک مکمل کر لیا ہے۔
مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر قسیم ہادی نوری نے بتایا ہے کہ ابی الفضل العباس(ع) کمپلکس سے کربلا کی جانب سائباں کی تنصیب کا کام 85 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے اور اب تک طریق بیا حسین کے 50 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبہ کو جالی دار سبز کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سائباں کی تنصیب کا کام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات اور کربلا کی مقامی حکومت کے کونڈینیشن سے شروع کیا گيا۔
نوری نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد اربعین کے احیاء کے لیے کربلا کی طرف پیدل جانے والے زائرین کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھنا ہے۔