ان مواکب کے انتظامی سربراہ ماجد محمد نے کہا ہے کہ مواکب ام البنین(س) کی انتظامیہ نے زائرینِ اربعین کا خیر مقدم کرنے اور انھیں اپنی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ان مواکب میں سات ہزار سے زیادہ زائرین کی گنجائش ہے مواکب کے تمام یونٹس کو خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مواکب میں خدمات کی فراہمی کے لیے هيتِ قمر بني ہاشم(ع) سے منسلک 170رضاکار ہماری مدد کر رہے ہیں، اور طبی خدمات کے لیے محکمہ صحت میسان کی میڈیکل ٹیم اور العمید یونیورسٹی کے میڈیکل فیکلٹیز کے 100 سے زیادہ یہاں طلباء موجود ہیں۔
محمد نے کہا ہے کہ مواکب 24 گھنٹے زائرین کو کھانے پینے، آرام، لاجسٹک سپورٹ، صحت اور نماز کے لیے جگہوں کی فراہمی جیسی خدمات مہیا کر رہے ہیں، اس وقت ہمارا موکب روزانہ تقریباً دس ہزار افراد کے لیے کھانا تیار کر رہا اور رش کے دنوں میں اس کی تعداد بیس ہزار سے زیادہ کر دی جائے گی۔