گمشدہ افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کھولے جانے والے مراکز کی نگران کمیٹی نے ان مراکز کو کھولنے کی تیاریاں ہو حوالے سے مکمل کر لی ہیں۔
تیکنیکل کمیٹی کے رکن انجینئر فراس عباس حمزہ نے کہا کہ کمیٹی نے گمشدہ افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے بنائے گئے مراکز کو کھولنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، تمام مراکز کو جدید ترین تکنیکل اور الیکٹرانک آلات سے لیس کر دیا گیا ہے اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام مراکز سے مربوط ڈیٹا بیس کے لیے جدید کمپیوٹر پروگرام فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی ٹیموں نے کمپیوٹر نیٹ ورکس اور ڈیٹا بیس سافٹ ویئر کی تنصیب، اور وائر لیس ڈیوائسز اور مفت کال کے لیے الکفیل امنیہ کمپنی فون سیٹس کو فعال کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے، تاکہ ایام اربعین میں فوری اور موثر رابطہ کو یقینی بنایا جا سکے، کہ جو ان مراکز کی کارکردگی اور خدمات کو اعلی معیار کا بنانے کے لیے ضروری امر ہے۔
نگران کمیٹی نے فری کال کے لیے 174 نمبر مختص کیا تاکہ زائرین اپنے کھو جانے والے ساتھیوں اور عزیزوں کے بارے میں فوری معلومات حاصل کر سکیں، کربلا کی طرف آنے والے پانچ مرکزی راستوں پر گمشدہ افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے 35 مراکز قائم کیے گئے ہیں کہ جو دن رات کھلے رہیں گے۔