روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے خدماتی امور نے بتایا ہے کہ زيارت اربعین امام حسین(ع) کے لیے طے شدہ لائحۂ عمل کے نفاذ کے لیے انھیں 1500 سے زیادہ رضاکاروں کا تعاون حاصل ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ انجینئر عباس علی ابو العوف نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے طے شدہ لائحۂ عمل میں سرفہرست روضہ مبارک کی طرف آنے والی سڑکوں اور اندرون شہر میں موجود زائرین اور مواکب میں پانی اور برف کی تقسیم ہے۔
انہوں نے مزید کہا 1500 سے زیادہ رضاکار اربعین کے لائحہ عمل کو نافذ کرنے میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں کچھ کو امانات، وضوخانوں اور جوتے رکھنے کی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے، اور کچھ دیگر صفائی کے کاموں اور پانی کی تقسیم اور بہت سی مختلف خدمات فراہم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔