روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے زائراتِ اربعین کے لیے قرآنی و دینی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔
مذکورہ بالا ڈویژن کی سربراہ محترمہ عذراء شامی نے بتایا ہے کہ ہمارے ڈویژن نے زائراتِ اربعین امام حسین(ع) کے لیے کئی قرآنی محافل اور فقہی و اخلاقی دروس کا انتظام واہتمام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈویژن سے وابستہ خادماتِ حرم اور رضاکار خواتین کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مخصوص مقامات پر متعدد مبلغات کو بھی تعینات کیا ہے، کہ جو زائرات میں ختم قرآن کے سپاروں کی تقسیم اور انھیں تجوید کے قواعد وضوابط کے مطابق سورۃ فاتحہ اور سورۃ توحید کی تعلیم دے رہی ہیں۔
محترمہ شامی نے مزید کہا کہ مختلف ثقافتی، قرآنی اور اخلاقی سرگرمیوں پر مشتمل یہ تقریبات سرداب ام البنین(س) میں منعقد ہوئيں جن کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والی زائرات کو متنوع خدمات فراہم کرنا ہے۔