شیخ کلینی کمپلیکس کا عملہ زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے

بغداد - کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شیخ کلینی کمپلیکس کاعملہ زائرینِ اربعین کا خیر مقدم کرنے اور انھیں ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔

کمپلیکس کے انتظامی انچارج علی مہدی عباس نے کہا ہے چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے بغداد - کربلا روڈ سے پیدل آنے والے زائرینِ اربعین کو تین وقت کھانا اور طبی خدمات پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپلیکس کے سڑک سے متصلہ حصہ میں تین وقت کے کھانے کے علاوہ ان کے درمیانی اوقات میں پیدل جانے والے زائرین کو سنیکس پیش کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ زیادہ درجہ حرارت کے پیش نظر ہر وقت پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

زائرین کے رات گزارنے اور آرام کرنے کے لیے چار ہال تیار ہیں جن میں سے دو مردوں کے لیے اور دو خواتین کے لیے مختص ہیں، اور ان کے پاس ہی 100 واش رومز پر مشتمل وضو خانے اور غسل خانے ہیں۔

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سال کمپلیکس میں 400 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ایک بڑا باورچی خانہ بنایا گیا ہے، جس میں 60 مربع میٹر کا کولڈ سٹور بھی شامل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس کمپلکس میں متعدد یونٹس پر مشتمل ثقافتی موکب کی ایک نئی خدمت کا اضافہ کیا ہے جس میں نہج البلاغہ، الکفیل یوتھ، مرجعیت کی ہدایات، بچوں اور نوجوانوں کے لیے سٹیشن، اجرِ رسالت سٹیشن اور دیگر ثقافتی، مذہبی اور آگاہی اسٹیشنز سرفہرست ہیں۔

یہ کمپلیکس شرعی سوالوں کے جوابات اور دیگر ثقافتی اور مذہبی خدمات بھی فراہم کر رہا ہے، اس میں گمشدہ افراد کی مدد اور رہنمائی کا مرکز اور قرآن مجید کی درست تلاوت سکھانے کا ایک اسٹیشن، اور دیگر خدمات بھی موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: