مواکب ام البنین(س) زائرین کو مختلف طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مواکب ام البنین(س) زائرینِ اربعین کو مختلف طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں، اور اس سلسلہ میں انھیں خصوصی طبی عملے اور 120 طبی رضاکاروں مدد بھی حاصل ہے۔

مواکب کے انتظامی سربراہ ماجد ربیعی نے کہا کہ نجف کربلا روڈ پر واقع العمید یونیورسٹی میں یہ موکب زائرینِ اربعین کو 24 گھنٹے خصوصی طبی عملے کے ذریعے متعدد علاجی خدمات فراہم کر رہا ہے، اس کے علاوہ میڈیکل کے 120رضاکار طلباء اپنے اساتذہ کی سپرویژن میں بہترین میڈیکل سروس کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ موکب زائرین کو عام بیماریوں کے علاج اور زائرین کی مرہم پٹی، ایکسرے، دانتوں کے علاج اور جدید ترین سہولیات سے لیس ایمولنس سروس سمیت مختلف طبی خدمات فراہم کر رہا ہے اس سلسلہ میں موکب کو ریڈ کراس اور میسان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا تعاون بھی حاصل ہے۔

موکب میں طبی مراکز کے انچارج ڈاکٹر جاسم محسن سلطانی نے کہا کہ العمید یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کا طبی مرکز موکب ام البنین(س) کا بنیادی حصہ ہے کہ جو کربلا کی طرف جانے والے زائرین کو میڈیکل اور ہیلتھ سروس فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زائرین کے باخیریت کربلا تک پہنچنے میں مدد کرنے کے حوالے سے یہ طبی مرکز ایک اہم نکتہ تشکیل دیتا ہے، ہر روز تقریباً 2000 سے 3000 زائرین اس مرکز سے استفادہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان طبی مراکز کے قیام کا مقصد زائرین کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو اپنے اساتذہ کی براہ راست نگرانی میں تربیت اور تعلیم دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: