کرکوک سے کربلا... 300 زائرین کا قافلہ

مسلسل پانچ سالوں سے اربعین زیارت امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے محبانِ اہل بیت(ع) کرکوک سے کربلا پیدل آتے ہیں اور اس سال کرکرک سے آنے والے اس قافلے میں 300 زائرین شریک ہیں۔

اس قافلے میں شامل موفق ریاض عودہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اربعین امام حسین(ع) کی یاد میں کرکوک سے کربلا پیدل آنے والے اس سالانہ قافلے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس سال اس میں 300 سے زیادہ زائرین شریک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2019ء میں صرف پانچ افراد سے شروع والے سے اس اربعین مارچ اس سال 300 سے زیادہ زائرین شریک ہیں، کرکوک سے کربلا کے راستے میں مواکب اور دیگر خدمات کے نہ ہونے کے باوجود ہم نے حضرت زینب(س) کو پرسہ پیش کرنے اور امام حسین(ع) کے مصائب کو یاد کرنے کے لیے اربعین مارچ کو جاری رکھا ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کھانے پینے کے انتظامات ہم خود کرتے ہیں اور سفر کے دوران سیکورٹی اور حفاظت کے لیے پاپولر موبلائزیشن فورسز سے مدد لیتے ہیں۔

عودیہ نے مزید کہا یہ قافلہ کرکوک سے بغداد تک تازة، داقوق، الدوز اور آمرلي سمیت کئی علاقوں سے گزرتا ہے کہ جو چیلیجز کے حوالے سے سب سے مشکل راستہ سمجھا جاتا ہے، راستہ میں بھی بہت سے زائرین اس مارچ میں شامل ہوتے ہیں جو سال بہ سال شرکاء کی تعداد میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

اس مارچ میں شامل عزادار سمجھتے ہیں کہ یہ مارچ حضرت زینب(س) کی بے وطنی اور مسافرت کے مصائب کا پرسہ پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے ، یہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو ہر سال مزید زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا اور انھیں اس شرکت کی ترغیب دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: