روضہ مبارک کی خادمات صحن ام البنین(س) کے سرداب مین زائرتِ اربعین کومتنوع خدمات فراہم کر رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خادمات صحن ام البنین(س) کے سرداب میں زائراتِ اربعین کو مختلف خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شمالی حصہ میں واقع صحن ام البنین(س) کو چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والی زائراتِ اربعین کے لیے کھولا گیا ہے کہ جہاں ان کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور انھیں ہر ممکن خدمات وسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں دفتر متولی شرعی برائے خواتین کی ڈائریکٹر محترمہ منیٰ وائل عباس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک کا لیڈیز سٹاف چہلم امام حسین(ع) کے احیاء اور مراسم اربعین کی ادائیگی کے لیے کربلا آنے اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دینے والی زائرات کو افضل ترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت کے مطابق جب صحن ام البنین (س) کے سرداب کو خواتین کے لیے مختص کیا گيا تو خواتین کے عملے نے زائرات کو طبی، ثقافتی، مذہبی، آگاہی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل تیار کیا، تاکہ یہ جگہ ان کی خدمت اور ان کے آرام کے لیے بہترین مقام قرار پا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ کہ روضہ مبارک کی خادمات کو خواتین رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل ہے کہ جو صحن ام البنین(س) کے سرداب میں منعقد ہونے والے فکری، ثقافتی اور قرآنی پروگراموں کے انعقاد میں مدد کر رہی ہیں اور ان پروگراموں کا مقصد دسیوں لاکھ زائرین پر مشتمل اس زیارت کے دوران زائرات کی ثقافتی اور فکری آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: