ابی الفضل العباس(ع) کمپلیکس: ہم زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے روزانہ 70 ٹن آئس کیوبز تیار کر رہے ہیں

ابو الفضل العباس کمپلیکس نے بتایا ہے کہ ہماری آئس فیکٹری زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے روزانہ 70 ٹن آئس کیوبز تیار کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ابو الفضل العباس کمپلیکس نجف کربلا روڈ پر واقع ہے اور یہی وہ راستہ ہے جہاں سے چہلم امام حسین(ع) کے احیاء اور زیارت اربعین کے لیے زائرین کی بہت بڑی تعداد پیدل کربلا آتی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) میں ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر فراس محمد صالح نے بتایا ہے کہ زائرین کی خدمت کے لیے ابو الفضل العباس کمپلیکس میں برف کی دو فیکٹریاں لگائی گئی ہیں، جن میں سے ایک میں برف کے بلاکس بنائے جاتے ہیں، جبکہ دوسری فیکٹری میں آئس کیوبز بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روزانہ 70 ٹن کآئس کیوبز اور دو پیداوار ی لائنوں کے ذریعے 26 ٹن سے زیادہ آئس بلاکس بنا رہے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کارخانوں میں بنائی جانے والی برف کو نجف-کربلا روڈ پر موجود امام بارگاہوں، مواکب اور حسینیات میں تقسیم کیا رہا ہے، تاکہ کربلا جانے والے زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: