الکفیل میوزیم کی بین الاقوامی ثقافتی موکب میں اپنے نوادرات کی نمائش

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات نے بین الاقوامی ثقافتی موکب میں اپنے نوادرات کو نمائش کے لیے رکھا ہے۔

الکفیل عجائب گھر کے انچارج صادق لازم زیدی نے کہا ہے اس موکب میں الکفیل عجائب گھر اپنی سائٹ میں اپنے نوادرات کے تعارف اور نمائش کے ذریعے فکری اور ثقافتی تحریک کو فعّال کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ ان سائٹس میں سے ایک ہے جسے دیکھنے کے لیے مہمان کھچے چلے آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہم مسلسل پانچ سال سے بین الاقوامی ثقافتی موکب میں شرکت کر رہے کہ جہاں ہم اپنے نوادرات کے کاپی نسخے لے کر آتے ہیں جنھیں ہمارے عجائب گھر کے ماہرین تیار کرتے ہیں کہ جو سب دیکھنے میں بالکل اصلی ہی لگتے ہیں۔

اسی طرح ہم اس موکب میں نوادرات کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: