عباس(ع) عسکری اسکواڈ کا موکب نجف روڈ پر روزانہ دس ہزار سے زیادہ افراد کا کھانا زائرین کو فراہم کر رہا ہے

نجف - کربلا روڈ پر واقع عباس(ع) عسکری یونٹ کا موکب روزانہ دس ہزار سے زیادہ افراد کا کھانا تیار کر کے زائرینِ اربعین میں تقسیم کر رہا ہے۔

موکب کے انتظامی سربراہ حسین عامر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عباس(ع) عسکری یونٹ کا نجف - کربلا روڈ پر واقع موکب ہمارا دوسرا سٹیشن شمار ہوتا ہے کہ جہاں ہم زائرین کو کھانا پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ موکب نے 9 صفر سے روزانہ تقریباً 10ہزار افراد کا کھانا زائرین میں تقسیم کر رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ سارا دن پینے کے ٹھنڈے پانی اور چائے کی سبیل جاری رہتی ہے اور اسی طرح روزانہ آئس کریم کے 30ہزار پیکٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال ہمارے موکب نے عراق کی سطح پر زائرین کے لیے ثوبت (منسف) کے سب سے بڑے دسترخوان کا افتتاح کیا ہے جسے عباس عسکری اسکواڈ کے جوان تیار کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ عباس عسکری اسکواڈ کے موکب کا دستر خوان حضرت ابو الفضل العباس(علیہ السلام) کی برکت سے قسم و قسم کے کھانے پیش کر رہا ہے۔

عامر نے بتایا کہ موکب میں سیکڑوں زائرین کے آرام کرنے اور رات گزارنے کے لیے سہولیات سے آراستہ بڑے ہال ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: