گمشدہ افراد کی مدد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے 13مراکز نجف کربلا روڈ پر دن رات کام کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے طریق یا حسین (نجف کربلا روڈ) پر ساتھیوں سے بچھڑنے والے اور گمشدہ افراد کی رہنمائی و مدد کے لیے 13 مراکز قائم کیے ہیں۔

العمید یونیورسٹی میں قائم گمشدہ افراد کے مرکز کے انچارج عمار سعد نے بتایا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا آنے والے پانچوں مرکزی راستوں پر گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے مراکز کھولے ہیں تاکہ گم ہونے والے، راستہ بھولنے والے اور ساتھیوں سے بچھڑنے والے افراد کو ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا: زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے نجف کربلا روڈ پر گمشدہ افراد کی رہنمائی و مدد کے لیے 13 مراکز قائم کیے گئے ہیں، کہ جو خانہ نصف (حیدریہ) سے لے کربلا کے مرکز تک پورے راستے میں پھیلے ہوئے ہیں، یہ مراکز گمشدہ افراد کی تلاش کرنے، ان سے رابطہ کرنے، ان کی رہنمائی کرنے اور انھیں ان کے اہل خانہ تک پہنچانے، اور اسی طرح کی دیگر خدمات میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

سعد نے بتایا ہے کہ گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے اس سلسلہ میں مدد یا معلومات کے حصول کے لیے 174 نمبر مختص کیا ہے۔

واضح رہے کہ اربعین امام حسین(‏ع) کے موقع پہ کروڑوں زائرین کربلا آتے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد پیدل سفر طے کر کے آنے والے زائرین کی بھی ہوتی ہے اس جمع غفیر میں بہت سے افراد اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جاتے ہیں یا راستہ بھول جاتے ہیں ان افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے مراکز قائم کیے ہیں جہاں جدید ترین رابطہ نظام نصب کیا گیا ہے تا کہ جلد سے جلد گمشدہ یا راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: