کردستان کے مختلف مکاتبِ فکر کے ایک وفد نے نجف میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے موکب کا وزٹ کیا

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے نجف اشرف میں لگائے گئے موکب نے آج کردستان سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر کے وفد کی ضیافت کا اہتمام کیا، اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آئے ہوئے اس وفد میں 400 سے زیادہ افراد شامل تھے۔

حوزوی تبلیغ پراجیکٹ کے سپروائزر علامہ سید احمد اشکوری نے بتایا کہ ہم نے عراق کے صوبہ کردستان سے آئے ہوئے 400 سے زیادہ افراد پر مشتمل وفد کا خیرمقدم کیا کہ جو چہلم امام حسین(ع) شرکت کے لیے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفد کی آمد کا مقصد عراق کے عوام کے درمیان قومی اور اسلامی ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ زیارتِ اربعین کے بابرکت ایام ملک کے مختلف علاقوں کے لوگوں کے ساتھ اور خاص طور پر شمالی کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے کا پہلا بیج ہیں۔

انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفد میں شامل افراد کربلا کی طرف جانے والے راستے میں رہنے کے خواہش مند تھے۔

وفد نے علامہ سید اشکوری کی طرف سے دیئے گئے درس میں شرکت کی کہ جس میں علامہ اشکوری نے امام حسین(ع) کی زیارت اور خاص طور پر اربعین کے احیاء کے لیے پیدل جانے کے ثواب روشنی ڈالی۔

وفد کے رکن اور کردستان میں اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ بشیر عادل نے وفد کا پرتباک خیرمقدم کرنے پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: