روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیائی وسائل کی ادارت سے خاص (إعلامي) ایپلی کیشن لانچ کر دی ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید علی بدری نے کہا ہے کہ یہ ایپلی کیشن میڈیا پرسنز کو زیارت اربعین کی کوریج میں حصہ لینے کے لیے شناختی بیج فراہم کرتی ہے تاکہ میڈیا کے مواد کو منظم کرنے کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے اور مختلف میڈیا ٹیموں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو آسان بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ (إعلامي) کے ذریعے صارفین میڈیائی سرگرمیوں کی متابعت، ادارائی ٹائم ٹیبلز، واقعات اور عزائی سرگرمیوں کی دستاویزی شکل اور فرائض کی تقسیم کر سکتے ہیں۔
بدری نے بتایا ہے کہ یہ ایپ مختلف میڈیائی وسائل کے ذریعے معلومات کو جمع کرنے، تحریر کرنے اور نشر کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹولز مہیا کرتی ہے کہ جو دونوں روضات مقدسہ کے بارے میں خبروں اور میڈیائی مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی نشرواشاعت کی رفتار کو بڑھانے میں معاون ہے۔
اس ایپ کی تنفیذ کا کام انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن نے کیا ہے۔
ایپل ڈیوائسز کے لیے اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں:
اینڈرائیڈ کے لیے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں: