روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے ... القبس فاؤنڈیشن نے زیارت اربعین کے لیے اپنے آٹھویں سالانہ ثقافتی سیزن کا آغاز کر دیا ہے

القبس فاؤنڈیشن برائے ثقافت اور پائیدار ترقی نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے زیارت اربعین کے لیے اپنے آٹھویں سالانہ ثقافتی سیزن کا آغاز کر دیا ہے۔

فاؤنڈیشن میں اس پروگرام کے ڈائریکٹر علی جمعہ نے کہا ہے کہ القبس فاؤنڈیشن نے روضات مقدسہ اور مزارات شریفہ کی مشارکت سے زیارت اربعین کے لیے اپنے آٹھویں سالانہ ثقافتی سیزن کا آغاز کر دیا ہے کہ جس کا مقصد زائرین کو آگاہی اور متنوع خدمات فراہم کرنا، اور اسلامی مذہبی ثقافتی تشخص کو مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ثقافتی سیزن متعدد مراکز پر مشتمل ہے کہ جن میں القبس یونیورسٹی سنٹر، بچے اور خاندان، ڈیجیٹل میڈیا، یوتھ کیئر، ادب اور فنون سرفہرست ہیں اس کے علاوہ وہاں قانون اور صحت سے متعلق سٹیشنز بھی ہیں۔

جمعہ نے کہا: یہ ثقافتی سیزن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سمیت دیگر روضات مقدسہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے کہ جس میں عراقی یونیورسٹی کے اساتذہ اور ماہرین تعلیم شریک ہیں کہ جس کا مقصد ان اقدار کو واضح کرنا ہے جن کے لیے امام حسین علیہ السلام نے قربانی دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: