زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کیلئے علامہ صافی کی شیخ کلینی کمپلیکس میں آمد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے بغداد کربلا روڈ پر واقع شیخ کلینی کمپلیکس کا دورہ کیا۔

علامہ سید صافی کمپلیکس تشریف لائے اور وہاں زائرین کو پیش کی جانے والی مختلف خدمات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کی طرف سے زائرین کو ثقافتی اور فکری خدمات فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے موکب کا بھی وزٹ کیا۔

اس ثقافتی موکب کے سٹیشنز زائرین کو معلومات اور مختلف فکری اور ثقافتی پروگرامز فراہم کر رہے ہیں، اس کے علاوہ یہاں کتابوں کی نمائش اور سوالات کرنے کے سٹیشنز بھی ہیں، ان سٹیشز میں اہل بیت علیہم السلام کے ورثے کے احیاء کے لیے معلوماتی مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، موکب کی ایک جانب قدیم تراثی منشورات اور کچھ علماء کے مخطوطات بھی موجود ہیں، یہاں زائرین کو کتابیں تحفہ میں دی جا رہی ہیں تاکہ زائرین کی خدمت کے ساتھ ساتھ امام حسین علیہ السلام کے مشن پر روشنی ڈالی جا سکے۔

علامہ سید صافی نے روضہ مبارک کے خدام اور ان سٹیشنوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی کاوشوں اور ان کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو بہت سراہا اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ابی الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: