روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے مجالس عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے.
تشریفات ہال میں منعقدہ ان مجالس عزاء کا اہتمام و انتظام شعبہ تعلقات عامہ اور خطابت ڈویژن برائے حسینی تبلیغ کے مشترکہ تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبد اللہ دجیلی نے اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ یہ مناسبت مذہبی بیداری کو مضبوط کرنے اور اہل بیت(ع) کے اصولوں پر گامزن رہنے کے تجدیدِ عہد کی مناسبت ہے۔
شیخ دجیلی نے بتایا ہے کہ ہر روز صبح اور شام کے اوقات میں دو مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
یہ مجالس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرین کی خدمت اور انھیں روحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ایک حصہ ہیں کہ جو انھیں اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے اسلام کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور ان میں غوروخوض کا موقع فراہم کرتا ہے۔