موکب ام البنین(ع) نے گزشتہ 9 دنوں میں ایک لاکھ سے زیادہ زائرین کو کھانا پیش کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے منسلک موکب ام البنین(ع) کہ جو نجف - کربلا روڈ پر العمید یونیورسٹی میں لگایا گیا ہے کی جانب سے زیارت اربعین کے 9 دنوں کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ زائرین کرام کو کھانا پیش کیا جا چکا ہے۔

موکب ام البنین(ع) میں دن رات ملکی و غیر ملکی زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کہ جو اربعین امام حسین(ع) کے احیاؑء کے لئے پیدل کربلا جا رہے ہیں۔

موکب ام البنین(ع) کے انتظامی سربراہ ماجد ربيعي نے بتایا اے آٹھ صفر سے لے کر اب تک ایک لاکھ سے زیادہ زائرین کرام کو کھانا پیش کیا جا چکا ہے۔ ہمارے موکب کی طرف سے تین ٹائم کھانے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں پھل، جوس، دودھ، چائے، فاسٹ فوڈ اور دوسری ہلکی پھلکی غذائیں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موکب گرم موسم کے پیش نظر زائرین کرام کو مسلسل پینے کا ٹھنڈا پانی اور دیگر مشروبات بھی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موکب ام البنین(ع) زائرین کو رہائش اور کھانے کے ساتھ ساتھ طبی، ثقافتی اور فکری خدمات بھی فراہم کر رہا ہے۔ موکب میں زائرین کرام کے لئے مذہبی لیکچرز اور مجالس عزاء کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ موکب زائرین کو آرام کرنے اور رات گزارنے کے لیے بھی جگہیں فراہم کرتا ہے، اور یہاں روزانہ 7500 سے زیادہ زائرین کرام قیام کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: