روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ مضیف چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آئے ہوئے زائرینِ اربعین کے لیے ہر روز 40000 سے زیادہ افراد کا ناشتہ تیار کر کے تقسیم کر رہا ہے۔
مذکورہ شعبہ کے معاون سربراہ علاء عبد الحسین نے کہا ہے کہ شعبہ مضیف اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے اور روزانہ 40000 سے زیادہ افراد کا ناشتہ تیار کر کے تقسیم کر رہا ہے۔
عبد الحسین نے مزید کہا کہ ہمارا عملہ شارع الحوراء(ع)، امام هادي(ع) کمپلکس، عسكري(ع) کمپلکس، وشارع قبلة العباس(ع)، موقع بحر النجف، وباب امام جواد(ع)، شارع امام علي(ع) اور دیگر مقامات پر تین وقت کے کھانے کے علاوہ درمیانی اوقات میں سنیکس پیش کر رہا ہے اور اس کے علاوہ کربلا کی طرف آنے والے راستوں پر بھی متعدد مقامات پر مضیف زائرین کی خدمت کر رہا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مضیف کھانے کے ساتھ پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں روٹی اور صمون تیار کرتا ہے، اس نے اس مقصد کے لیے کئی جگہوں پر متعدد بڑے اوون اور تندور لگا رکھے۔