روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سادۃ الخدم ڈویژن کے ارکان زائرینِ اربعین کو متعدد خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مذکورہ بالا ڈویژن کے سربراہ سید ہاشم شامی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈویژن کا عملہ زائرینِ اربعین کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے، سادۃ الخدم روضہ مبارک کے صحن مطہر، مضیف اور دیگر مقامات پر موجود ہیں، اور زائرین کو مراسم زيارت کی ادائيگی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں ماتمی جلوسوں اور زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنے، 24 گھنٹے صفائی اور پاکیزگی کو برقرار رکھنے، جلوسوں کے گزرنے کے لیے کارپٹ کو اٹھانے اور نماز کے لیے دوبارہ بچھانے وغیرہ میں باقی خدام حرم کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔
شامی نے کہا: ڈویژن زائرین کو روضہ مبارک کے موکب میں پانی، جوس، کولڈ ڈرنکس، اور دیگر خدمات بھی پیش کر رہے ہیں۔