زائرین کا جمع غفیر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پاس مراسمِ زيارتِ اربعین ادا کر رہا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے کربلا کا مقدس شہر عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زيارت اور مراسمِ اربعین کی ادائیگی کے لیے پیدل آنے والے زائرین کا خیر مقدم کر رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو تمام مطلوبہ خدماتی، طبی، سیکورٹی اور لوجسٹک خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے ہرممکن وسائل بروے کار لا رکھے ہیں۔