انڈین میڈیا پرسنز کی اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدماتی اور تنظیمی کاوشوں کی تعریف

ہندوستانی میڈیا کے ایک وفد نے اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدماتی، تنظیمی، طبی اور سیکورٹی کاوشوں کو بہت سراہا ہے۔

وفد نے روضہ مبارک کے دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل شامی سے ملاقات کی، اربعین امام حسین(ع) کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بات چیت کے دوران روضہ مبارک کی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر شامی نے اس حوالے سے بتایا کہ آج ہم نے ایامِ اربعین میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے مختلف ثقافتی، میڈیائی اور دیگر وفود کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے ضمن میں ہندوستان کے ایک میڈیا وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس زیارت کے انتظامات اور زائرین کو پیش کی جانے والی متنوع خدمات کے بارے میں بریف کیا گیا، اس کے علاوہ انھیں روضہ مبارک کی کاوشوں اور خاص طور پر میڈیائی خدمات کے اعدادوشمار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مہمان وفد کو کربلا شہر میں آنے والے زائرین کی تعداد کے اعلان کی تفصیل کے بارے میں بتایا کہ جس میں مردوں اور عورتوں کی تعداد اور عمر کے لحاظ سے زائرین کی تعداد وغیرہ شامل ہے۔ جس پر وفد نے پیش کی جانے والی خدمات اور کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا کہ جن کی بدولت زیارت اربعین کے لیے تیار کیا گیا لائحہ عمل کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

دوسری جانب وفد کے ارکان نے میڈیا اداروں اور صحافیوں، خاص طور پر غیر ملکی صحافیوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا، کہ جن سے اربعین کو مختلف ممالک میں نشر کرنے کا عمل کافی آسان ہو گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: