روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اربعین میں پیش کی جانے والی خدمات کا تفصیلی اعداد وشمار

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے پریس ریلیز میں ماہ صفر کی بیسویں تاریخ تک ایام اربعین کے دوان امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والوں کو روضہ مبارک کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات تفصیلی کا اعدادوشمار بیان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زائرینِ اربعین کے لیے 180 مذہبی اور ثقافتی مراکز اور سٹیشنز قائم کیے گئے، روضہ مبارک کی طرف سے 300000 دینی اور ثقافتی چھوٹی بڑی کتابیں چھاپی گئیں جبکہ الکفیل یوتھ کے اسٹیشنز کی خدمات سے39531 زائرین نے استفادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآنی ثقافت کی نشر اشاعت کے لیے 100 سے زیادہ مراکز بنائے گئے کہ جہاں 1140 اساتذہ نے خدمات سرانجام دیں اور ان مرکز کی خدمات سے 532905 سے زیادہ زائرین استفادہ کیا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایام اربعین کے دوران بلند درجہ حرارت سے زائرین کو محفوظ رکھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اطراف کے ایریا میں 100000 مربع میٹر جالی دار سبز سائباں نصب کیا گیا۔ کہ جن میں سے 40000 اندرون شہر میں اور 60000 کو قدیمی شہر سے باہر نصب کی گئی، اور اسی طرح سے 275 واٹر سپر فین اور 20 واٹر اسپرینکلرز ( توپوں) کا استعمال کیا گیا۔

زائرات کی کثیر تعداد کو جگہ کی فراہمی کے لیے روضہ مبارک کے شمال میں واقع 20000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل صحن ام البنین(س) میں قالین بچھا دیئے گئے اور دیگر تمام تر خدماتی وسائل مہیا کیے گئے۔

زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ 35 طبی مراکز، 65 پیرا میڈیکس ٹیموں اور 30 بڑی اور چھوٹی ایمبولینسوں کے ذریعے زائرین کو طبی خدمات فراہم کی گئی اور 4112 مریضوں کو ایمبولنس کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا، اس کے علاوہ عباس عسکری برگيڈ نے بھی طبی خدمات فراہم کیں اور کل 4045441 مریضوں نے ان مرکز سے علاج معالجہ حاصل کیا کہ جن میں سے 80 افراد کو کینسر کی ادویات فراہم کی گئيں اور 84.5 ٹن ادویات تقسیم کی گئیں۔



مزید تفصیل کے لیے اس لنک سے استفادہ کریں:

https://alkafeel.net/news/index?id=27115&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: