شعبہ فکری امور نے العميد سیریز کی انیسویں کتاب شائع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے حال ہی میں العميد سیریز کی انیسویں کتاب شائع کی ہے۔

(كلام السيدة زينب -عليها السلام- من اللغة إلى التأثير) نامی اس کتاب کی تیاری و اشاعت وغیرہ کے تمام امور کو مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و مطالعات نے سرانجام دیا ہے۔

یہ کتاب حضرت زینب(‏ع) کے خطبات کے تحلیلی تجزیہ پر مشتمل تین قیمتی تحقیقی مقالوں کا مجموعہ ہے۔

ان میں دو مقالات عربی زبان میں جبکہ تیسرا مقالہ انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا ہے۔

تیسرے تحقیقی مقالہ میں یزید بن معاویہ پر حضرت زینب(ع) کی طرف سے لعنت بھیجنے کے مفہوم کو مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس کتاب کے برقی نسخہ کو پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: