روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم نے ایامِ زیارتِ اربعین کے دوران اپنی پیش کی جانے والی خدمات کا اعداد وشمار پبلک کیا ہے۔
ڈویژن کی انچارج محترمہ فاطمہ موسوی نے بتایا ہے کہ ڈویژن کی طرف سے کربلا کی طرف آنے والے راستوں پر بنائے گئے قرآنی مرکز کو زائرین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی ہے، ان مراکز میں فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی طرف سے منعقدہ ہونے والی قرآنی، ثقافتی اور تعلیمی سیکشنز، تقریبات اور سرگرمیوں سے 10108 نے استفادہ کیا اور ان مراکز کو ڈویژن سے منسلک قرآنی سکول کی 40 رضاکار خواتین کی خدمات بھی حاصل تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زائرات کی جانب سے قرآنی تقریبات اور سرگرمیوں کو ملنے والی پذیرائی زیارت اربعین کے لیے ڈویژن کے بنائے گئے لائحہ عمل کی کامیابی کی دلیل ہے، ہمارے ڈویژن کے عملے اور رضاکار خواتین کی کاوشیں یوم اربعین کے آخری لمحے تک جاری رہیں جن کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کا موقع فراہم کرنا اورقرآنی، ایمانی اور روحانی ثقافت کو پھیلانا ہے۔