ایامِ اربعین کے دوران الکفیل دینی مدارس ڈویژن کی خدمات کا تفصیلی اعدادوشمار

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین ڈویژن نے ایامِ اربعین کے دوران پیش کی جانے والی اپنی مذہبی، قرآنی اور طبی خدمات کے اعدادوشمار کا ذکر ایک پریس ریلیز میں کیا ہے۔

ڈویژن نے شرعی، تبلیغی اور طبی خدمات سمیت ایام اربعین میں زائراتِ اربعین کو متنوع خدمات فراہم کیں جن میں ابو الفضل العباس کمپلیکس، شیخ کلینی کمپلیکس، العلقمی کمپلیکس، اور ام البنین (س) کمپلکس، اندرون شہر، روضہ مبارک کے صحن، مقام امام مہدی(ع)، طبی مراکز، اور دیگر اماکن میں مختلف ممالک سے آنے والی زائرات کو خدمات کی فراہمی اور ترجمہ کی سہولت فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

ڈویژن کی انچارج محترمہ بشریٰ کنانی نے کہا کہ ڈویژن نے ملکی اور غیرملکی 3866 رضاکار خواتین کو روضہ مبارک میں مختلف جگہوں پر تعینات کیا جنہوں نے 7صفر سے لے کر 20صفر تک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والی 55120 سے زیادہ زائرات کو مختلف خدمات فراہم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کی تبلیغی خدمات سے تقریباً 13840 زائرات نے استفادہ کیا، اس کے علاوہ زائرتِ اربعین میں مذہبی شعور اور درست معلومات کو بڑھانے کے لیے معلوماتی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا اور زائرات میں متبرک تحائف تقسیم کیے گئے۔

کنانی نے بتایا کہ ڈویژن نے اربعین کی میڈیا کوریج میں بھی بھرپور کردار ادا کیا جس میں (تحت خيم الأربعين تجارة لن تبور) کے عنوان سے 27 انٹرویوز، (من عطاء الجود) کے عنوان سے 7 ویڈیوز، ڈھیروں تصاویر سمیت خبروں کی فراہمی، کہانیوں اور مختلف واقعات کو اجاگر کرنے کے لیے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژن کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات سے 41280 سے زیادہ زائرات مستفید ہوئيں، جن میں علاج معالجہ اور ابتدائی طبی امداد، طبی انخلاء سمیت دیگر خدمات شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: