روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔

ان مجالس عزاء کا اہتمام و انعقاد خطابت ڈویژن برائے حسینی تبلیغ کی طرف سے ام البنین(س) پروجیکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔

ان تین روزہ مجالس میں مذہبی لیکچرز اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خطیب مجلس سید جعفر مشعشعی نے بتایا ہے کہ مجلس میں امام زین العابدین(ع) اور حضرت زینب(س) کے خطبات میں اثر انگیز عناصر کے بارے میں بات کی گئی اور بتایا گیا کہ عاشوراء دو ابواب پر مشتمل ہے، اور دوسرا باب امام سجاد(ع) اور ان کی پھوپھی حضرت زینب الکبریٰ (ع)کی شجاعت پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس میں امام سجاد(ع) اور ان کی پھوپھی حضرت زینب الکبریٰ(ع) کے خطبات کی روشنی میں کچھ سماجی مسائل اور دینی اقدار اور امام حسین علیہ السلام کے انقلاب میں ان کے کردار کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: