شعبہ صناعات اور حرفت نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر ایام اربعین میں لگائی گئیں عارضی پارٹیشنز کو ہٹانا شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ صناعات اور حرفت نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر ایام اربعین کے دوران زائرین کی آمد ورفت کو منظم کرنے کے لیے لگائی گئیں عارضی پارٹیشنز اور رکاوٹوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور متعدد شعبہ جات کے سربراہان کی موجودگی میں اس کام کا آغاز کیا گیا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ انجینئر عمار صلاح مہدی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہمارے شعبہ کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر موجود عارضی پارٹیشنز کو کھولنے اور ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے جو زائرینِ اربعین کی نقل وحرکت کو آسان اور منظم بنانے کے لیے لگائی گئيں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضریح مبارک والے ہال میں لکڑی اور لوہے کی عارضی دیواروں اور رکاوٹوں کو ہٹایا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ باب امام موسیٰ کاظم(ع)، باب امام علی ہادی(ع) اور باب صاحب الزمان(ع) کے چیک پوائنٹس پر لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے اور شیشے اور اسٹیل کی مستقل رکاوٹوں اور پارٹیشنز کو ان کے اصل جگہ فکس کیا جا رہا ہے۔

مہدی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مراسم اربعین کے اختتام کے بعد ما بین الحرمین میں نصب کیے گئے لوہے کے پل کو بھی ہٹانے کا کام ہمارے شعبہ کی ذمہ داری ہے کہ جسے ہمارے شعبے کے عملے نے زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے نصب کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: