عرب مواکب نے زیارتِ اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مواکب کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا ہے

کئی عرب مواکب کے منتظمین نے آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور ایام اربعین کے دوران حسینی مواکب کی سپورٹ پر روضہ مبارک کا شکریہ ادا کیا۔

تشکر کا یہ اظہار اربعین کے دوران خدمات فراہم کرنے والی ہیئت آل ياسين کے ایک وفد نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جواد حسناوی سے ملاقات کے دوران کیا۔

ہیئت آل ياسين کے رکن کاظم عبدالمجید نے کہا ہے کہ ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مسلسل تعاون حاصل رہا جس نے کربلا کے زائرین کو خدمات فراہم کرنا ہمارے لیے آسان بنا دیا ۔ انھوں نے کہا کہ حسینی مواکب کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اہتمام ایک واضح امر ہے کہ جو قابلِ تقدیر و تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اعلی دینی قیادت سید علی حسینی سیستانی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کے حسینی مواکب مسلسل اور خاص طور پر ایام اربعین میں تعاون کے لیے شکرگزار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: