شعبۂ مضیف اربعین کی زیارت کے لیے دیر سے پہنچنے والے غیر ملکی زائرین کے لیے روزانہ 120000 سے افراد کا کھانا تیار کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف اربعین کی زیارت کے بعد کربلا میں رہ جانے والے اور دیر سے کربلا پہنچنے والے غیر ملکی زائرین کے لیے روزانہ 120000 سے افراد کا کھانا تیار کر رہا ہے

شعبہ کے سربراہ سید عادل حمامی نے بتایا ہے کہ مضیف کی طرف سے زائرین اربعین کو خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے دیر سے پہنچنے والی غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد کو مضیف اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے، اور ان کے لیے روزانہ 120000 سے زیادہ افراد کا کھانا تیار کر کے تقسیم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں ہندوستان، پاکستان اور افغانستان سمیت متعدد ممالک سے ہزاروں زائرین کی آمد دیکھنے میں آئی، کہ جن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مضیف اپنے تین اہم آؤٹ لیٹس کے ذریعے زائرین میں کھانا تقسیم کر رہا ہے اس کے علاوہ ان دنوں میں غیر ملکی زائرین کو رہائش فراہم کرنے والے حسینیات کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ زائرین کی ممکنہ بڑی تعداد تک اسے پہنچایا جا سکے۔

حمامی نے کہا کہ ماہ صفر کے پہلے دن سے مضیف اربعین کے احیاء اور امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: