روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پاکستان کے ایک پرائمری سکول میں تعلیم وتربیت کی اہمیت پر درس

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پاکستان کے ضلع شگر میں قائم اسوۃ پرائمری سکول میں تعلیم وتربیت کی اہمیت پر درس دیا کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی نے کہا: ہم نے اسوۃ پرائمری اسکول کے طلباء کو (باہم تعلیم وتربیت کی اہمیت) کے موضوع پر درس دیا جس میں ہم نے انسانی شخصیت کی تعمیر میں تعلیم کے محوری کردار کے بارے میں گفتگو کی اور یہ واضح کیا کہ حقیقی کامیابی کے لیے صرف تعلیم کافی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ اخلاقی اور مذہبی تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے، تاکہ طالب علم فاضل اقدار اور اچھے طرز عمل سے آراستہ ہو کہ جو باہم مربوط معاشرے کی تعمیر کا اہم عنصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو تعلیم تربیتِ سلیمہ سے خالی ہوتی ہے اس کے منفی نتائج برآمد ہوتے ہیں، یا پھر طالب علم کے پاس صرف معلومات ہوتی ہیں اور انھیں اپنے معاشرے اور وطن کی خدمت کے لیے استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔

انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ تربیت تعلیم کی رہنمائی کرتی ہے اور اسے ایک انسانی اور مذہبی جہت فراہم کرتی ہے، جس کی بدولت طالب علم تعمیری آلہ بن جاتا ہے نہ کہ صرف ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ۔

سکول کی ادارے اور تدریسی عملے نے اس کاوش و اقدام کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا، جو اسلامی دنیا میں تعلیم و تربیت کی حمایت کے لیے اس کے عزم کی تصدیق اور پاکستان میں موجود تعلیمی اداروں کے لیے اس کے اہتمام کی عکاسی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: